اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ڈرون ـ جو حزب اللہ نے اسرائیل میں ارسال کیا تھا ـ بظاہر ڈیمونا ایٹمی تنصیبات اور مقبوضہ سرزمین میں مختلف ايئربیسز کی تصویری بھی بھجوا چکا ہے۔ اس سے قبل صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا تھا کہ اسرائیل طیاروں نے اس جاسوسی ڈرون کے گرانے کے لئے اس پر دوبار میزائل حملے کئے لیکن وہ پہلے حملے میں کامیاب نہيں ہوسکے تھے۔ ایک اسرائیلی دفاعی اہلکار نے کہا تھا: اگر ہم ایران کے ایک ڈرون کو اپنی فضام میں داخل ہونے سے نہيں روک سکتے تو سوال یہ ہے کہ کیا ہم ایران کے ہزاروں میزائلوں اور راکٹوں کےمقابلے میں اپنا تحفظ کیونکر کرسکیں گے۔
.....
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے: